صرف 9 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفاییڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کرنے کے بعد پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی ارفع کریم رندھاوا کی آج 18 ویں سالگرہ ہے۔
دنیا کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع 2 فروری 1995ء کو پاکستانی صوبے پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کے گاؤں چک 4JB رام دیوالی میں پیدا ہوئی جب کہ 14 جنوری 2012 کو ان کا انقال ہوا۔
ارفع نے 9 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفاییڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کرکے دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی اسپیشلسٹ کا اعزاز حاصل کیا۔
ارفع کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی ساری خوشیاں بیٹی کے دم سے تھیں ، کبھی کبھی لگتا ہے ارفع کہیں سے اچانک آ جائے گی۔
والدین کے مطابق ارفع کریم بے پناہ اچھی عادات اور خوبیوں کی مالک تھی، باقاعدگی سے ڈائری لکھنا عادت بنا لی تھی